یوکرین کے ساتھ بندرگاہوں پر روکے گئے 18ملکوں کے 76 جہاز

یوکرین کے ساتھ بندرگاہوں پر روکے گئے 18ملکوں کے 76 جہاز

کیف،26 اپریل :یوکرین نے اپنے سات یوکرینی بندرگاہوں میں 18 ملکوں کے 76 غیر ملکی جہازوں کو روک رکھا ہے۔

روسی قومی دفاعی کنٹرول مرکز کے سربراہ جنرل میخائل میجینٹسیف،جو روس کے انسانی ردعمل تال میل ہیڈکوارٹر کی بھی قیادت کرتے ہیں،نے یہ اطلاع دی۔انہوں نے ایک بریفنگ میں کہا،’’18 ملکوں کے لئے کل 76 غیر ملکی جہاز سات یوکرینی بندرگاہوں (خیرسان ،نکولیو،چیرنومورسک،اوچکوو،اوڈیسا،یجنی اور ماریوپول)میں روکے گئے ہیں۔

کرنل جنرل میجینٹسیف نے کہا کہ فائرنگ اور یوکرین کی آبی حدود میں بارودی سرنگ کے خطرے کے پیش نظر جہاز محفوظ طورپر کھلے سمندر میں نہیں اترپارہے ہیں۔‘‘

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.