ہفتہ, ستمبر ۲۰, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

یوکرین سے درآمدات پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی: برطانیہ

لندن، 26 اپریل: برطانیہ نے یوکے-یوکرین آزاد تجارتی معاہدے کے تحت یوکرین سے تمام درآمدی اشیا پر ٹیرف کو کم کر کے صفر کر دیا ہے۔ برطانیہ کے محکمہ بین الاقوامی تجارت نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "یوکرین سے درآمدی اشیا پر تمام ڈیوٹی اب صفر کر دی جائے گی اور آزاد تجارتی معاہدے کے تحت تمام کوٹے ختم کر دیے جائیں گے، جس سے یوکرین کو ضرورت کے وقت مالی مدد فراہم کی جائے گی۔”

محکمہ نے کہا، "وزیراعظم نے اس ماہ کے شروع میں کیف کے دورے کے دوران یوکرین کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ٹیرف میں کمی کا وعدہ کیا تھا۔”

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img