سری نگر: پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے آج وومن انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بمنہ اورڈائریکٹوریٹ آف سکل ڈیولپمنٹ بمنہ سرینگر کے کانفرنس ہال میں ورکشاپ بلاک کا افتتاح کیا
ورکشاپ بلاک کو تین مرحلوں میں مکمل کیا گیا ہے جس کا پہلا مرحلہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسی پی ڈبلیو ڈی ۔ آر اینڈ بی نے سال 2017-18 میں شروع کیا تھا ۔ تمام مراحل ہر لحاظ سے مکمل ہو چکے ہیں ۔
پرنسپل سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو لفٹ کو جلد چلانے کی ہدایت دی اور کہا کہ طلباءکو تمام سہولیات فراہم کی جائیں ۔ ورکشاپ بلاک کا افتتاح کرتے ہوئے ڈاکٹر سامون نے کہا کہ حکومت طلبہ برادری کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے اور انہیں بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ورکشاپ بلاک طلباءکو تربیت کا موقع فراہم کرے گا اور طلباءکو ملازمت کیلئے تیار ہونے میں مدد کرے گا ۔
پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ طلباءکے ہنر کو بڑھانا ہو گا اور طلباءکو معیاری تدریس اور دیگر سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئیے انہوں نے مزید کہا کہ یو ٹی بھر میں آئی ٹی آئیز کو مضبوط بنانے پر توجہ دی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ طلباءکو صنعتی نظام سے روشناس کرایا جائے اور انہیں مختلف تربیتی پروگراموں کے ذریعے بااختیار بنایا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی آئی میں ہیریٹیج کورسز پر بھی خصوصی توجہ دی جانی چاہئیے تا کہ مارے روائتی دستکاری کو محفوظ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے وہاں کے طلباءاور اساتذہ سے بھی بات چیت کی ۔
اس موقع پر ڈاکٹراصغر سامون نے اپنے متعلقہ شعبوں میں پاس آو¿ٹ ٹرینیز میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے اور ان پر زور دیا کہ وہ اپنی توجہ صرف سرکاری ملازمتوں پر نہ رکھیں بلکہ آمدنی کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں ۔ انہوں نے خواتین آئی ٹی آئی کے زیر اہتمام ہنر مندی کے مقابلے کے طلباءمیں اسناد بھی تقسیم کیں ۔ ڈاکٹر اصغر سامون کو پرنسپل آئی ٹی آئی نے خواتین آئی ٹی آئی بمنہ میں کیپیکس بجٹ کے تحت سول ورکس کے بارے میں بھی بریف کیا ۔
بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے کے جی پی پولی ٹیکنک آڈیٹوریم ، ہوسٹل کے نئے بلاک کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے فیکلٹی اور طلباءسے بات چیت کی ۔
