بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
19.7 C
Srinagar

مودی نے میکرون کو مبارکباد دی

نئی دہلی،25اپریل:وزیراعظم مودی نے دوسری بار فرانس کے صدر منتخبہونے پر مسٹر امانوئل میکرون کو پیر کو مبارکباد دی ہے۔

مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا،’’میرے دوست امانوئل میکرون کو فرانس کے صدر کے طورپر پھر سے منتخب ہونے پر مبارکباد۔میں ہندوستان – فرانس استراتجک شراکت داری کو گہرا کرنے کےلئے مل کر کام کرنا جاری رکھنےکےلئے پرجوش ہوں۔‘‘

مسٹر میکرون نے اتوار کو صدارتی انتخاب کے دوسرے دور میں 18,779,641 ووٹوں یعنی 58.55 فیصد ووٹوں کے ساتھ جیت حاصل کی جبکہ ان کی حریف ،صدارتی عہدے کی امیدوار اور نیشنل ریلی پارٹی کی رہنما مرین لے پین کو 13,297,760 ووٹ یعنی 41.46 فیصد ووٹ ملے۔

یواین آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img