پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
25.1 C
Srinagar

فیروز پور رفیع آباد میں سابق بیورو کریٹ کی رہائش گاہ میں ڈکیتی

نیوز ڈیسک

رفیع آباد :  ماہِ رمضان میں بڑھتی چوری کی وارداتیں اور جرائم میں اضافے کے بیچ شمالی ضلع بارہمولہ کے فیروز پور رفیع آباد میں منگلوار کی علی الصبح نقب زنوں نے سابق بیورو کریٹ ،محمد مقبول ڈار(فیروزی ) کی رہائش گاہ میں نقب لگا کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اُڑا لئے ۔

سابق بیورو کریٹ کی رہائش گاہ میں ہوئی ڈکیتی کے بارے میں اہل ِ خانہ نے بتایا کہ گزشتہ روز (منگلوار ) نماز فجر کے موقع پر دو نقب زن قلمکار ،شاعر اور سابق بیورو کریٹ ،محمد مقبول ڈار (المعروف فیروزی ) ساکنہ فیروز پور رفیع آباد میں داخل ہوئے ،جہاں اُس وقت صرف ایک خاتون موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ مرد حضرات نماز فجر ادا کرنے کے لئے مقامی مسجد گئے ہوئے تھے ،جس دوران نقب زن گھر میں داخل ہوئے ۔ان کا مزید کہناتھا کہ دو ڈاکوﺅں نے بیمار اکیلی خاتون پر حملہ کیا اوراس کے دو سونے کڑے جن کی مالیت دو لکاھ روپے سے زیادہ ہے ، چھین کر فرار ہوئے ۔

خاتون کی مزاحمت کے دوران اُسے چوٹیں بھی آئیں ۔اہلخانہ نے مقامی پولیس تھانہ میں چوری کی واردات کے حوالے سے ایک شکایت درج کی ہے جبکہ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔اہلِ خانہ نے ملوث چوروں کو فوری طور پر قانون کے کٹہرے میں لھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ۔

ادھر عوامی حلقوں نے ماہ ِ رمضان میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img