بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس جہاں 278.28 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 5674143 پوائنٹس پر کھلا، وہیں نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 86.6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 17045.25 پوائنٹس پردستک دی۔
سبز نشان کے ساتھ اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ بی ایس ای کامڈ کیپ 112.81 پوائنٹس بڑھ کر 24563.67 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 124.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 28993.85 پوائنٹس پر کھلا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس منگل کو 703.59 پوائنٹس ٹوٹ کر57 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 56463.15 پر اور این ایس ای کا نفٹی 215 پوائنٹس پھسل کر 16958.65 پر بند ہوا۔
یواین آئی