وادی میں ٹارگٹ کلنک کا مسئلہ روزبروز سنگین بنتا جارہا ہے اور حفاظتی ادارے اس سلسلے میں زبردست پریشانی محسوس کررہے ہیں ۔اسی لئے غالباً شہر سرینگر اور دیگر قصبہ جات میں دکانداروں کو سی سی ٹی وی نصب کرنے کا حکم نامہ جاری کیا جا رہا ہے کیونکہ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ ہر جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی ممکن نہیں ہے نہ ہی یہ ممکن ہے کہ ہر جگہ اور ہر گلی یا نکڑ پر نظر گزر رکھی جاسکتی ہے ۔
لہٰذا سی سی ٹی وی ہر جگہ لگانا ضروری ہے ۔یہاں ایک مسئلہ درپیش ہے کہ شہر اور قصبہ جات میں ایسے بھی دکاندار ہیں جو سی سی ٹی وی نصب کرنے کی ہمت نہیں رکھتے ہیں کیونکہ وہ ہفتے میں ایک یا دوبار مشکل سے’ دسلاب ‘یعنی بھونی کرتے ہیں ۔
لہٰذا سرکار کو اس حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ لینا چاہیے اور اُن دکانداروں کو سرکاری امداد فراہم کی جائے تاکہ وہ سی سی ٹی وی نصب کر اسکیں ۔جہلم کے کنارے ایسا ہی سننے کو مل رہا ہے اور یہی ایک طریقہ ہے کہ ٹارگیٹ کلنگ کو روکا جا سکے ۔