ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.7 C
Srinagar

لوگوں کے خادم

افسوس سد افسوس گُلہ کاک سُلہ کاک سے جہلم کے کنارے کہہ رہا ہے کہ اب اس وادی میں رہنا اور رہائش کرنا مشکل ہے ،کیونکہ ایک طرف آرام وسکون کے منتظر لوگوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

دوسری جانب مہنگائی نے لوگوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے ۔دن ۔رات محنت کر کے مشکل سے دو وقت کی روٹی حاصل ہو رہی ہے اور اس پر بھی ہر روز ٹیکس پرٹیکس دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

پیٹرول ،ڈیزل اور گیس دن بہ دن مہنگا ہوتا جا رہا ہے اور بے چارہ دستکار ،مزدور مارا جاتا ہے ۔کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں روز بڑھ رہی ہیںاور ہم جیسے عام لوگوں کو وہی مزدوری حاصل ہورہی ہے ۔

سرکاری ملازمین کو ہر سال مہنگائی بتہ مل رہا ہے لیکن مزدوروں ،دستکاروں اور کاریگروں کو وہی کے وہی آمدنی پر گزارا کرنا پڑ رہا ہے ۔

جہاں تک انتظامی افسران کا تعلق ہے وہ خود عیش وآرا م کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ اُن کے عوام دن بہ دن مشکلات کے بھنور میں گرتے جارہے ہیں۔ آخر کب تک یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

لہٰذا بہتر ہے کہ یہاں سے ہجرت کر کے کسی دوسرے شہر میں رہائش کی جائے جہاں انتظامی افسران حاکم نہیں ،لوگوں کے خادم ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img