بدھ, جولائی ۲, ۲۰۲۵
31.5 C
Srinagar

رمسا اساتذہ کا سری نگر میں مطالبات کے حق میں احتجاج

سری نگر،12 اپریل: رمسا اسکیم کے تحت تعینات اساتذہ نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر اپنی نوکریوں کی بحالی کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور ’ہمارے ساتھ انصاف کرو‘ جیسے نعرے لگا رہے تھے۔
اس موقع پر محمد اقبال زرگر نامی ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آج تک کئی بار اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا لیکن حکومت ہمارے مطالبوں کی طرف توجہ نہیں دے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سکریننگ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد رمسا اسکیم کے تحت اساتذہ کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا:’یہ اسکیم ابھی بھی چل رہی اور مرکزی حکومت نے اس کو سال2026 تک توسیع کی ہے لیکن اس میں اساتذہ کو نکا لا گیا ہے‘۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ اس اسکیم میں فنڈس بھی دستیاب ہیں اور انجینئرس وغیرہ بھی کام کر رہے ہیں لیکن پڑھانے والوں کو نکا لا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے بھی ہماری بحالی کا حکمنامہ جاری کیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ہمیں بحال نہیں کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت ایک طرف نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا دعویٰ کر رہی ہے جبکہ دوسری طرف ہم سے نوکریاں چھینی جا رہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img