منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے ڈی ایچ پورہ کولگام میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ

سری نگر،09 اپریل: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے چیک صمد ڈی ایچ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے چیک صمد ڈی ایچ پورہ میں جنگجووں کے چھپے ہونے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے درمیانی شب اس علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجووں نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جنگجووں کو مار گرانے کی خاطراضافی سیکورٹی فورسز اہلکاروں کو جائے تصادم کی اور روانہ کیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں رک رک کر گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img