جنوبی کشمیر: بجبھیرہ، اننت ناگ میں صبح کے وقت فائرنگ، انٹرنیٹ بند

جنوبی کشمیر: بجبھیرہ، اننت ناگ میں صبح کے وقت فائرنگ، انٹرنیٹ بند

اننت ناگ : جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے سرہامہ علاقے میں ہفتہ کی صبح عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک انکاؤنٹر شروع ہوا۔

ایک اہلکار نےمقامی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ پولیس، فوج کی 3 آر آر اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔

ذرائع کے مطابق علاقے میں دو سے چار عسکریت پسندوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

*مزید تفصیلات کا انتظار*

Leave a Reply

Your email address will not be published.