جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

یوکرین کی مدد کے لیے امریکی سینیٹ نےمنظور کیاقرض سے متعلق بل

واشنگٹن، 7 اپریل: امریکی سینیٹ نے ایک ایسے بل کو منظوری دے دی ہے جس کی مدد سے صدر جو بائیڈن جنگ زدہ یوکرین کی مدد کے لیے ہتھیار خریدنے کے واسطے قرض فراہم کراسکتے ہیں۔

بل کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ بل عارضی طور پر صدر کو دفاعی ساز و سامان کی خریداری کے لیے قرض دینے کی اجازت دیتا ہے اگر یہ یوکرین کی حکومت کے لیے نیت ہے اور روسی حملے کا سامنا کررہے یوکرین میں شہریوں کی حفاظت کے لیے ضروری ہو تو‘‘۔
سینیٹ کے مطابق صدر یوکرین کو لیز اور قرض پر فوجی سازوسامان کی بروقت فراہمی کے عمل جلد از جلد مکمل کرنا چاہیے۔
بل کو ایوان نمائندگان سے منظور ہونا ابھی باقی ہے۔
واضح ر ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف یہ کہہ کر جنگ چھیڑ دی تھی کہ ڈونیٹسک اور لوہانسک کے علاقوں میں یوکرین کی فوج کے مظالم سے بچانے کی فریاد کررہے لوگوں کی مدد کے لئے یہ فوجی مہم ہے۔
روس کے اس فوجی آپریشن پر مغربی ممالک نے شدید تنقید کی تھی اور اسے یوکرین پر حملہ قرار دیتے ہوئے روس کے خلاف سخت پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img