ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
24.7 C
Srinagar

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں انکاؤنٹر، ایک جنگجو ہلاک، آپریشن جاری

سری نگر،6 اپریل: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ کے ترال علاقے میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم آرائی میں ایک عدم شناخت جنگجو مارا گیا جبکہ آپریشن ہنوز جاری ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ اونتی پورہ ترال میں تصادم آرائی کے دوران ایک جنگجو مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔

قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے اونتی پورہ کے ترال علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img