جمعرات, جولائی ۳, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

حقیقی روزہ داری

مقدس اور متبرک رمضان المبارک کے متبرک مہینے کا آغاز شروع ہو چکا ہے اور عالم اسلام میں مسلم برادری سے وابستہ لوگ تزکیہ نفس کی خاطر روزہ رکھتے ہیں جو کہ حکم الٰہی ہے ۔

جہاںتک روزہ رکھنے کا تعلق ہے ،یہ ہر لحاظ سے صحت کیلئے مفید ہے اور یہی وجہ ہے کہ باقی مذاہب سے وابستہ لوگ بھی اب روزہ رکھتے ہیں اور باضابطہ مسلم برادری کےساتھ افطار کرتے ہیں ۔

جہاں تک روزوں کا تعلق ہے یہ واقعی تزکیہ نفس کا سبق دیتے ہیں ،بنی نواع انسان کو بھوک اور پیاس کی حقیقت کا احساس دلاتے ہیں کہ کس طرح وہ غریب اور کمزور انسان بھوک وپیاس برداشت کرتا ہے جس کے پاس دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہوتی ہے کیونکہ دنیا میں اس وقت بھی کروڑوں لوگ بغیر کھانے کے سوتے ہیں اور پیاس کی وجہ سے مرجاتے ہیں ۔

سوکھا پڑنے کی صورت میں جانور بھی مرجاتے ہیں اور فصل بھی نایاب ہوتے ہیں ۔روزوں کے عمل سے واقعی اُن غریبوں اور محتاجوں کی کمزوریاں پوری ہو سکتی ہےں جو ہمیشہ بھو ک پیاس کا سامنا کرتے رہتے ہیں ۔

شرط یہ ہے ۔روز ہ دار کم کھائیں ،کم پیئے اور اپنے خرچات کم کریں ۔مشاہدے میں آیا ہے کہ روزہ رکھنے کی آڑ میں اکثر لوگ دوگنا کھاتے ہیں ،معمول سے بھی زیادہ پیتے ہیں اور حد سے زیادہ خرچات کرتے ہیں ۔

اگر باریک بینی سے دیکھا جائے روزہ دار کی روزے تب تک زمین وآسمان میں مہلک ہوتے ہیں جب تک نہ ہر روز دار عید الفطر کی نماز سے قبل صدقہ ادا نہ کریں ۔

اس بات سے صاف اور واضح ہوتاہے کہ اصل میں اپنے کھانے پینے کے اخراجات کو کم کر کے دوسرے محتاجوں اور مجبورو ں میں تقسیم کی جائے ،جو کمانے کی صلاحیت اور طاقت نہیں رکھتے ہیں ،اگر ہم صرف اپنی وادی کشمیر کا سرسری جائزہ لیں تو غربت وافلا س کی وجہ سے بہت سارے لوگ غلط کام کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں ۔

بہت ساری بالغ بچیا ں ہاتھوں میں مہندی لگانے کیلئے ترس رہی ہیں مگر پھر بھی ہم آرام سے سوجاتے ہیں اور صرف اپنی مستی میں مگن ہو کر اپنے اور اپنے اہل وعیال کی عیش وعشرت کیلئے سامان بہم کرتے رہتے ہیں جبکہ ان ہمسائیوں کی کوئی فکر نہیں ہے، غالباً روزہ داری ہمیں یہی سبق دیتی ہے کہ ہم ان ہمسائیوں ،محتاجوں ،مسکینوں کا خیال رکھیں اور کم کھا پی کر ان ہی کی ضرورت کو پورا کرنے کی سعی کریں، یہی حقیقی روزداری ہے ۔اللہ کریں ہم میں ایک دوسرے کی مدد اور حمایت کرنے کا شعور پیدا ہوجائے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img