مرکزی وزیر دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم امن کو بگاڑنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور بقول اُنکے ہم جموں وکشمیر کی حالات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ،جہاں تک زمینی سطح پر نظر آرہا ہے تو وادی میں حالات بالکل بہتر اور ٹھیک ہں۔
ہر طرف امن وامان ہے اگر سرکار کا مانا جائے تو پھر تعمیر وترقی بھی زوروں پرہو رہی ہے ۔اسکے باوجود وزیر داخلہ یہ بیان دینے پر کیو ں مجبور ہو گئے ۔
جہلم کے کنارے بیٹھے دو کشمیری آپس میں باتیں کر رہے تھے اور راہی چلتے چلتے دونوں کی گفتگو سن رہا تھا ۔ایک شخص دوسرے سے کہہ رہاتھا کہ پاکستان میں جو سیاسی تبدیلی ہو رہی ہے اُسکا براہ راست اثر وادی پر پڑے گا کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ اپنی کمزوریا ں چھپانے کیلئے دوسروں کے گھروں میں فتنہ وفساد برپاکرنے کا طریقہ اپنا یاہے غالباً اسی لئے وزیر داخلہ بھی بیان دے رہے ہیں ۔





