جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا بڈگام میں مقتول ایس پی او کے گھر کا دورہ

جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے کا بڈگام میں مقتول ایس پی او کے گھر کا دورہ

سری نگر،30 مارچ: سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی ) لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بدھ کی صبح وسطی ضلع بڈگام کے چٹہ بگ پہنچے اور وہاں مقتول ایس پی اور اس کے بھائی کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی۔

ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بدھ کی صبح ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم کے ہمراہ بڈگام کے چٹہ بگ علاقے میں پہنچے اور وہاں مقتول ایس پی اور اس کے بھائی کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

بتادیں کہ بڈگام کے چٹہ بگ علاقے میں 27 مارچ کی شام مشتبہ جنگجوؤں نے اشفاق احمد نامی ایس پی او اور اس کے بھائی عمر جان کو گولیاں برسا کر ہلاک کر دیا تھا۔

دونوں بھائیوں کے جنازے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اہلخانہ کے ساتھ بات کرنے کے دوران موصوف جی او سی نے کہا کہ دونوں بھائی جوان اور بہادر تھے اور ان پر حملہ کرنے والوں کو بہت جلد پکڑا جائے گا۔

بتایا جاتا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ فوج کے کسی اعلیٰ افسر نے مقامی مقتولین کے گھر تعزیت کی ہو۔

یو این آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.