سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ سیر ہمدان علاقے میں مقامی لوگوں نے بدھ کی صبح ایک لاش دیکھی اور پولیس کو اس کے بارے میں فوری طور مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور طبی و قانونی لوازمات کی انجام دہی کے لئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت باسط احمد ڈار ولد عبدالحمید ڈار ساکن رام پورہ مٹن کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی