نوین چودھری نے کسانوں کی فلاح و بہبود کاموں کی عمل آوری کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی

نوین چودھری نے کسانوں کی فلاح و بہبود کاموں کی عمل آوری کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کی

جموں:پرنسپل سیکرٹری محکمہ زراعت و بہبود کساناں نوین کمار چودھری نے مرکزی حکومت کی کسانوں کی فلاح و بہبود کی اہم سکیموں کے تحت صد فیصد کوریج حاصل کرنے پر زور دیا ہے ۔ اِس سلسلے میں اُنہوں نے آج اَپنے دَفتر میں محکمہ کے اَفسران کی میٹنگ طلب کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹرنے پی ایم کسان، پی ایم فصل بیمہ یوجنا ، پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا جیسی سکیموں کے تحت مکمل سیچوریشن حاصل کرنے اور جموںوکشمیر یوٹی کے تمام کسانوں کو سوئیل ہیلتھ کارڈ اور کسان کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے کے لئے آخری تاریخ مقرر کی۔
پرنسپل سیکرٹری نے ہدایت دی کہ تمام کسانوں کا اِس برس 31 مئی تک سوئیل ہیلتھ کارڈ جاری کیا جائے ۔ اِس سلسلے میں جوائنٹ ڈائریکٹر کو اَضلاع میں ہونے والی پیش رفت کی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت دی گئی اور کہا گیا کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر مجموعی رپورٹ پیش کریں۔
پرنسپل سیکرٹری کی طرف سے ہدایت دی گئی کہ پی ایم کسان کے تحت تمام زیر اِلتوا¿ درخواستوں کی 20 اپریل تک تصدیق کی جائے اور ہر نئی درخواست کو 30دِنوں کے اَندر حل کیا جائے اور متعلقہ ڈیٹا کو حکومت کے آن لائن پورٹل پر اَپ لوڈ کیا جائے ۔ اُنہوں نے زور دیا کہ ضلعی اَفسران اِس عمل میں تاخیر کا ذمہ داری ہوں گے۔
پی ایم فصل بیمہ یوجنا پر بات چیت ہوئی اور پرنسپل سیکرٹری نے زور دیا کہ لاگت سے مو¿ثر ٹینڈرنگ کا عمل اَپنایا جائے ۔ اُنہوں نے تجویز دی کہ فصلوں کی مختلف اَقسام کے لئے الگ الگ ٹینڈر جاری کئے جائیں ۔
پرنسپل سیکرٹری نے اِس برس 20 اپریل تک جموںوکشمیر یوٹی کے باغبانوں اور ڈیری فارمروں سمیت تمام کسانوںکو کسان کریڈٹ کارڈ جاری کرنے پر زور دیا۔ پردھان منتری کسان مان دھن یوجنا سکیم کے تحت متعلقہ مستحقین کو فوائد فراہم کرنے کے لئے 31 مئی کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔
میٹنگ میں محکمہ زراعت کے سربراہان سمیت دیگر اعلیٰ اَفسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.