مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے اینڈ کے سیڈ کواورسیکاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جے اینڈ کے سیڈ کواورسیکاپ کے بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی صدارت کی

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں جموں وکشمیر سیڈ کو کے 140 ویں بورڈ آف ڈائریکٹر س ( بی او ڈی ) میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری صنعت و حرفت رنجن پرکاش ٹھاکر، سیکرٹری منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی سشما چوہان ، ایم ڈی سیڈ کو / سیکاپ سمیتا سیٹھی ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت جموں انو ملہوترا ، ڈائریکٹر صنعت و حرفت کشمیر محمود احمد شاہ ، بورڈ کے دیگر اراکیں اور کارپوریشن کے دیگر سینئر اَفسران نے ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈ شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ کارپوریشن کو جموں وکشمیر کی منافع بخش اِفادیت میں سے ایک بنانے کے لئے اِس کے مختلف پہلوﺅں پر تفصیلی غور و خوض ہوا۔
مشیر موصوف نے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ کارپوریشن کی اِکائیوں کو مزید متحرک اور مالی طور پر قابل عمل بنانے کے لئے جدید اور مو¿ثر طریقوں کو بروئے کار لایا جانا چاہیئے تاکہ وہ جموں وکشمیر کی معیشت میں مو¿ثر رول اَدا کرسکیں اور اُبھرتے ہوئے کاروباری اَفراد کے لئے روزگار کے مواقع بھی پید ا کرسکیں۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر یوٹی میں صنعتی شعبے کے فروغ کے لئے ایک جامع طریقہ کا ر وضع کرنے کو کہا تاکہ نئے صنعت کاروں کو نئی اِکائیوں کے قیام کے لئے ایک اَچھی طرح سے قائم شدہ ماحولیاتی نظام فراہم کیا جاسکے۔
مشیر موصوف نے کارپوریشن کے اَفسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کہ یونٹ ہولڈر اَپنے معمول کے کاروبار کے دوران تمام قانونی تقاضوں کی پیروی کریں اور ان پر عمل کریں۔دورانِ میٹنگ بورڈ نے کارپوریشن کی ترقی کے لئے چند اہم فیصلے لئے۔
اِس موقعہ پر ایم ڈی سیڈ کو سمیتا سیٹھی نے کارپوریشن کی حصولیابیوں اور مستقبل کے منصوبوں پرایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔
دریں اثنا، لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے یہان سول سیکرٹری میں جے اینڈ کے سیکاپ کی 91 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ کی بھی صدارت کی۔
دورانِ میٹنگ بورڈ آف ڈائریکٹرس نے سیکاپ سے متعلق مختلف اَمور پر غور کیا اور کارپوریشن کے مالیاتی اورترقیاتی پہلوﺅں کو بہتر بنانے کے لئے کچھ اہم فیصلے لئے۔

مشیر موصوف نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کارپوریشن کی اِنتظامیہ پر زور دیا کہ سرکاری محکموں کے پاس بقایا رقم کو فوری طور پر حل کیا جائے اور اِس کی منظور ی کے لئے ٹھوس اِقدامات کئے جائیں۔
مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کارپوریشن کے اَفسران سے کہا کہ کارپوریشن کے عملے اور دیگر اثاثوں کا مو¿ثر اِستعمال کیا جائے اور کارپوریشن کی ترقی کے لئے عملے کے کردار کی اَز سر نو وضاحت کی جائے۔
مشیر موصوف نے جموںوکشمیر کے صنعتی شعبے کو بہتر بنانے میں سیکاپ کے رول کی بھی تعریف کی اور اُنہوں نے کہا کہ آنے والے برسوں میں کارپوریشن پورے جموں وکشمیر کے صنعتی ماحولیاتی نظام کو بد ل دے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.