اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

کشمیر کے نوجوان ملک سے محبت کرنے والے ہیں : صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر،29 مارچ : صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پول نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر کے نوجوان ملک سے محبت کرنے والے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے تیس برسوں کے دوران یہاں کے لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا کیا گیا لیکن اب حالات پوری طرح سے معمول پر آچکے ہیں ۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے پائین شہر کے چھتہ بل علاقے میں ایک تقریب کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا ۔
انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر نے وادی کشمیر کے لوگوں میں غلط فہمی پیدا کرکے اُن میں خوف اور ڈر کا ماحول قائم کیا تھا جو اب دور ہو چکا ہے۔
اُن کے مطابق سرکار کی جانب سے منعقد کئے جارہے پروگراموں میں لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔
صوبائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے تیس برسوں کے دوران جو غلط فہی لوگوں اور بچوں میں تھی وہ سب دور ہو گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ انتظامیہ عوام کو راحت پہنچانے کی خاطر زمینی سطح پر کام کر رہی ہیں جس کے ثمر آور نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر کے نوجوان ملک سے محبت کرنے والے ہیں اور جو غلط فہمی اُن کے من میں تھی وہ دور ہو چکی ہے ۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img