منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

سری نگر۔ شارجہ کی براہِ راست پرواز جموں وکشمیر کی تجارت اور سیاحت کیلئے ایک بڑی کامیابی ہے

جموں:سری نگر۔شارجہ کی براہ ِراست پرواز جو بہت کامیاب رہی ہے، جموں و کشمیر میں سیاحت اور تجارت کو فروغ دے گی۔
پرواز نے جموںوکشمیر کے مسافروں میں مقبولیت حاصل کی ہے جو مشرق وسطی میں آباد ہیں ۔ اِس کے علاوہ بین الاقوامی سیاحوں کے ایک اعلیٰ درجے کی کلاس جنہوں نے متحدہ عرب اَمارات سے براہِ راست جموںوکشمیر کا دور ہ کرنا شروع کیا ہے۔
اِس پرواز کو 23 اکتوبر کو مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا تھا اورطویل روٹ سے چلنے والی پرواز نے اَب کشمیری مسافروں میں مقبولیت حاصل کی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے سری نگر۔ شارجہ کی اِفتتاحی پرواز کو ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا جس سے وادی اور متحدہ عرب اَمارات کے درمیان 11برس بعد براہِ راست ہوائی رابطہ بحال ہوا۔
اُنہوں نے تقریب میں کہا ،” ہم اسے آج سے کھولنے کا اعلان کرتے ہیں۔ اِس سے سیاحت کو فروغ دینے اور جموںوکشمیر یوٹی میں مزید سرمایہ کاری لانے میں مدد ملے گی۔“
گو فسٹ سے چلائی جانے والی پرواز نے شارجہ کے لئے 6.30 بجے آئی ایس ٹی پر اُڑان بھری اور 9بجے آئی ایس ٹی کے قریب متحدہ عرب اَمارات ( یو اے اِی) میں اُتری۔
مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی کہا تھا کہ سری نگر سے بین الاقوامی پرواز خدمات شروع کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے جموںوکشمیر کی ترقی میں مدد ملے گی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ وزیر داخلہ کی طرف سے فلائٹ کے اِفتتاح کے بعد سے ہزاروں مسافروں بشمول کشمیر کے لوگ اور سیاح اِس روٹ پر سفر کرچکے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے اَپنی فضائی حدود اِستعمال کرنے کی اِجازت دینے سے اِنکار کے بعد سری نگر۔ شارجہ پرواز میں 40 منٹ کا اِضافی وقت لگ رہا ہے ۔ تاہم پاکستان کی طرف سے پیدا کی گئی رُکاوٹ کے باوجود پروازوں میں اچھی جگہ ہے۔
اِس پرواز نے تجارتی برداری میں بھی مقبولیت حاصل کی ہے ۔ ایک سینئر ٹریڈ یونین لیڈر نے کہا کہ تجارتی برادری لیفٹیننٹ گورنر کے اِس اقدام سے خوش ہے اور مرکزی حکومت کی طرف سے اِس کی حمایت کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ سری نگر کے ہوائی اَڈے سے بین الاقوامی مقامات کے لئے مزید پروازیں شروع کی جائیں گی۔
سری نگر اور شارجہ کے درمیان براہِ راست بین الاقوامی پروازوں کے ساتھ ساتھ گو فرست کے بین الاقوامی کار گو آپریشنزکووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہوئے۔
ائیر لائن کے ترجمانی نے کہا،” گو فرسٹ “ پرواز G81595کووِڈ وَبائی بیماری کی وجہ سے وقفے کے بعد سری نگر کے شیخ العالم بین الاقوامی ہوائی اَڈے سے 19:45 بجے روانہ ہوئی اور 22:30 بجے شارجہ پہنچی۔ واپسی پر گوفرسٹ پرواز G8 4095شارجہ بین الاقوامی اَڈے پر پہنچے گی ۔ گوفرسٹ سری نگر اور شارجہ کے درمیان ہفتے میں دو پروازیں چلائے گا۔“
ترجمان نے کہا ،”اِس سیکٹر میں دوبارہ کام شروع ہونے سے جموںوکشمیراور متحدہ عرب اَمارات کے درمیان تجارت اور سیاحت کو فروغ ملے گا اورمتحدہ عرب اَمارات اور سری نگر چھٹیا ں گزارنے کے لئے مشہور مقامات ہیں اور گو فرسٹ پروازیں آسان سفری اختیارات کا آغاز کریں گی۔ یہ خدمات سری نگر اور شارجہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط میں بھی مدد کریں گی۔“
دریں اثناءسری نگر بین الاقوامی ہوائی اَڈے کو سری نگر سے براہِ راست بین الاقوامی مقامات تک سامان کی در آمد اور برآمد کے لئے نگران کے طور پر نامز د کرنے سے کشمیر میں تجارت کو فروغ ملے گا۔
کسٹم کے کمشنر نے سری نگر ہوائی اَڈے کو ہوائی اَڈے کے کار گو ٹرمینل پر بیرون ملک سے سامان کی درآمد اور برآمد کے لئے نگرانی کے طور پر نوٹیفائیڈ کیا ہے۔
سری نگر ہوائی اَڈے کے ڈائریکٹر کلدیپ سنگھ نے کہا،” مرکزی حکومت کی طرف سے اِس اِجازت اور نوٹیفکیشن سے اَ ب ہم سری نگر سے براہِ راست سامان کی درآمد اور برآمد کے لئے کاروباری برادری کو اَپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔“
آفیسر نے تمام ائیر لائنز کو اِس سہولیت کا بھرپور اِستعمال کرنے اور سری نگر کے ہوائی اَڈے سے اَپنا کار گو آپریشن شروع کرنے کی دعوت دی۔
ہوائی اَڈے کے ڈائریکٹر نے کہا،” ہم سری نگر اور آس پاس کے علاقوں کی کاروباری برادری سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اَپنے افق کو وسعت دیں ، بڑے خواب دیکھیں اور اِس سنہرے موقعہ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے دُنیا کو اَپنی منڈی میں تبدیل کریں۔“
اُنہوں نے اُمید ظاہر کی کہ یہ سہولیت اِقتصادی ترقی کی سمت میں ایک بہت بڑا قدم ثابت ہوگی اور ہوائی اَڈے کے کیچ منٹ ائیریا میں متعدد ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا۔
کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز ( کے سی سی آئی ) نے سری نگر سے شارجہ کے لئے براہِ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے کے لئے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا شکر یہ اَدا کیا اور اُمید ظاہر ک ی کہ سری نگر ۔جدہ پروازیں بھی جلد شروع کی جائیں گی۔کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ اِنڈسٹریز ( کے سی سی آئی ) نے ہوائی رابطہ دوبارہ شروع کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کا شکریہ اَداکیا۔
سری نگر میں ایک معروف ٹریول ایجنسی کے مالک نے کہا کہ سری نگر ۔ شارجہ فلائٹ کی مدد سے کاروبار میں تیزی آئی ہے۔

یہ بات قابل ذِکر ہے کہ متحدہ عرب اَمارات ( یو اے اِی ) کے سرمایہ کاروں کے 31 رُکنی گروپ نے سری نگر میں پہلی غیر ملکی سرمایہ کاری سمٹ میں شرکت کی۔اُنہوں نے کہاکہ جموںوکشمیر میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے اِمکانات ہیں اور اِس طرح کی سرمایہ کاری ہندوستان اور متحدہ عرب اَمارات بالخصوص کشمیر کے لئے باہمی طور پر فائدہ مند ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img