کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمارنے سٹیٹ موٹر گیراج کیلئے

کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمارنے سٹیٹ موٹر گیراج کیلئے

جموں:کمشنر سیکرٹری ٹرانسپورٹ ہردیش کمار نے آج یہاں سٹیٹ موٹر گیراج ( ایس ایم جی ) کی ورکشاپ میں محکمہ کی گاڑیوں کی تیز رفتار اور معیاری دیکھ ریکھ کے لئے جدید بنیاد ڈھانچے کا اِفتتاح کیا۔
اُنہوں نے بنیادی ڈھانچے کی اِس اَپ گریڈیشن کو ڈ یپارٹمنٹل گاڑیوں کی معیاری اور بروقت مرمت کے لئے بے حد منتظر قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ اِس قسم کی جدید مشینری ہمارے منقولہ اثاثوں جیسے کاروں اور دیگر سرکاری گاڑیوں کی طویل عرصہ تک چلانے میں بہت مدد گار ثابت ہوگی۔
کمشنر سیکرٹری موصوف نے اِن تمام جدید آلات کی تنصیب کے لئے محکمہ کی ستائش کی ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف معیاری خدمات فراہم کرے گا بلکہ اِس طرھ کے کاموں کو پورا کرنے کے لئے پہلے درکار اِنسانی محنت کو بھی کم کرے گا۔
اُنہوں نے اعلان کیا کہ جدید دور میں ماڈرنائزیشن اِنفراسٹرکچر کی بہت ضروری ہے۔ اُنہوں نے محکمہ پر زور دیا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر میں دستیاب ایسی تمام ٹیکنالوجیوں کی تقلید کرے تاکہ ہماری ورکشاپس کے باہر ایسی خدمات حاصل کرنے کی خاطر حکومت کے لئے کم سے کم تقاضے ہوں۔
ڈائریکٹر ایس ایم جی ملک طاہر غنی نے کمشنر سیکرٹری کو محکمہ کی جانب سے فراہم کی گئی تمام سہولیات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔یہ کہا گیا کہ محکمہ کی طرف سے نصب کردہ نئی مشینیں آٹو موبائل سیکٹر میں کی گئی تمام جدید ترقیوںکے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ نئے آلات میں وہیل الائنمنٹ ، وہیل بیلنسنگ ، ہائیڈرولک لفٹیں، ایگزاسٹ گیس اینالائزر اور فوم کار واش سسٹم شامل ہیں۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ ورکشاپ کو جدید خطوط پر اَپ گریڈ کرنے کا کام مارکیٹ میں جدید ترین پیش رفت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے کیا گیا ہے۔
اِس سے قبل کمشنر سیکرٹری موصوف نے ایس ایم جی گاڑیوں پر فاسٹ ٹیگز کی تنصیب کا اِفتتاح کیا ۔ یہ اِنکشاف کیا گیا کہ یہ قومی شاہراہوں پر ٹول پلازوں پر گاڑیوں کے بغیر کسی پریشانی کے گزرنے کو یقینی بنائے گا اور وہاں ٹول کی ادائیگی کے دوران ہونے والے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنائے گا۔ یہ اقدام اس کوشش میں ایک تکنیکی شراکت دار کے طور پر جے اینڈ کے بینک کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔
اِس موقعہ پر موجوددیگر اَفراد میں جے اینڈ کے بینک ( صوبہ جموں) کے صدر، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس ایم جی اور بینک اور متعلقہ محکمہ کے اَفسران اور ملازمین شامل تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.