کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے ایس بی ایم ( جی) مرحلہ دوم کی عمل آوری پر

کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ نے ایس بی ایم ( جی) مرحلہ دوم کی عمل آوری پر

جموں:کمشنر سیکرٹری دیہی ترقی محکمہ اور پنچایتی راج مندیپ کور نے آج پنچایت بھون ریلوے روڑ جموںمیں سوچھ بھارت مشن۔ گرامین (ایس بی ایم ۔جی) مرحلہ دوم کی عمل آوری سے متعلق ٹرینروں کے پانچ روزہ تربیتی پروگرام کا اِفتتاح کیا۔
اِس تربیتی پروگرام کا اہتمام ڈائریکٹوریٹ آف رورل سینٹی ٹیشن جموںوکشمیر، یونیسیف ،ڈرنکنگ واٹر اینڈ سینی ٹیشن محکمہ کے ساتھ ترقیاتی شراکت داروں ، مرکزی حکومت وزارت ِجل شکتی کے اِشتراک سے کیاہے۔یونیسیف پی آر آئی مو ، پونے کپسٹی بلڈنگ اور ہینڈ ہولڈنگ سے تکنیکی مدد فراہم کررہا ہے۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مندیپ کور نے کہا کہ سوچھ بھارت مشن ( گرامین ) کے دوسرے مرحلے کے تحت کام مزید تیز ہونے والا ہے کیوں کہ اِس میں گرام پنچایت کی سطح پر کمیونٹی کی شر کت شامل ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس مرحلے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، لیکوڈ مینجمنٹ ، فیکل سلج مینجمنٹ ، پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ، گرے واٹر مینجمنٹ وغیرہ جیسے موضوعات پر مزید سرگرمیاں شامل ہیں۔
کمشنر سیکرٹری نے کہا کہ اِس مرحلے کو عوامی تحریک بنانے اور ایس بی ایم ۔ جی مرحلہ دوم کی عمل آوری میں فعال کردار اَدا کرنے کے لئے پی آر آئیز کی زیادہ سے زیادہ شمولیت پر زور دیا جس کا مقصد دیہات کی کھلے میں رفع حاجت سے پاک ( او ڈی ایف) کی صورتحال کو برقرار ررکھنا اور سالڈ مینجمنٹ ویسٹ کی سرگرمیوں سے علاقے دیہی علاقوں میں مجموعی صفائی کو بہتر بنانا ہے۔
مندیپ کور نے پنچایتوں سے کہا کہ وہ اَپنی متعلقہ پنچایتوں کے لئے اہداف کی نشاندہی کریں اور انہیں ترجیح دیں جو انہیں اِس تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد حاصل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اگلے ہفتے کشمیر میں ایک اور تربیت دی جائے گی۔
ڈائریکٹر رورل سینی سٹیشن ایس چرندیپ سنگھ نے کہا کہ اِس تربیتی پروگرام کا مقصد سوچھ بھارت مشن( گرامین ) کے رہنما خطوط پر تصوراتی سمجھ پیدا کرنا ہے ۔ اِس کے مختلف اجزا¿ کی منصوبہ بندی ، عمل آوری اور نگرانی اور مشن اور گاﺅں کی سطح پر کمیونٹی کے زیر قیادت عمل اور ایس ایل ڈبلیو ایم اجزا¿ کی تکنیکی اِنٹرونشوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے کمیونٹی کی قیادت میں مداخلت کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اس پانچ روزہ تربیتی پروگرام میں عملی مظاہرہ کے لئے ایک روزہ فیلڈ وزٹ بھی شامل ہے۔
ڈائریکٹررورل سینی سٹیشن نے فیلڈ وزٹ کے دوران مخصوص دیہاتوں کی ضروریات کے مطابق ایس ایل ڈبلیو ایم ماڈلز کی زمینی ضروریات کا جائزہ لینے کی ہدایات بھی جاری کیں۔

لکشمی کانت شندے (لیڈ ٹرینر)، پراوین کامبلے (کمیونٹی موبلائزر)، سچیدانند سنگھ (سماجی ماہر)، آکاش گائیکواڈ (ایس ایل ڈبلیو ایم انجینئر) یونیسیف۔پی آر آئی موو ٹیم میں شامل ہیں جو کپسٹی بلڈنگ کی تربیت دیں گے اور فیلڈ وزٹ کریں گے۔
اس موقعہ پر ڈپٹی ڈائریکٹررورل سینی ٹیشن جموں میکسی من گورکی اور محکمہ کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.