جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

جموں و کشمیر کارڈینیشن کمیٹی نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،28 مارچ: جموں و کشمیر کارڈینیشن کمیٹی نان گزیٹڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے پیر کے روز یہاں پریس کالونی میں پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجیوں نے ہاتھوں میں بینرس اٹھا رکھے تھے اور وہ جم کر نعرہ بازی کر رہے تھے۔
اس موقع پر ایک احتجاجی نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم صرف ایک محکمے کے نہیں بلکہ مختلف محکموں کے ملازمین یہاں آج احتجاج کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے سال 2004 میں پرانی پنشن اسکیم ختم کرکے نئی پنشن اسکیم لاگو کی۔
ان کا کہنا تھا کہ سبکدوش ہونے کے بعد ایک ڈاکٹر یا افسر زیادہ سے زیادہ پانچ سے دوس ہزار روپیے پنشن لے سکتا ہے۔
موصوف احتجاجی نے کہا کہ چھتیس گڑھ اور راجستھان حکومتوں نے پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسی طرح جموں وکشمیر حکومت بھی پرانی پنشن اسکیم کو بحال کرے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img