چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججوں سے عہدے کا حلف لیا

چیف جسٹس نے ہائی کورٹ کے نئے تعینات ہونے والے ایڈیشنل ججوں سے عہدے کا حلف لیا

جموں: جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس پنکج متھل نے آج جموں میں چیف جسٹس کورٹ روم میں دو نئے تعینات ہونے والے ججوں جسٹس راہل بھارتی اور جسٹس موکشا کھجوریہ کاظمی کو جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل ججوں کے عہدے کا حلف دِلایا۔
حلف برداری کی تقریب میں جموں میں جسٹس تاشی ربستان ، جسٹس سنجیو کمار ، جسٹس سند ھو شرما، جسٹس وِنود چٹرجی کول ، جسٹس پونیٹ گپتا ، جسٹس جاوید اقبال وانی ، جسٹس محمد اکرم چودھری نے شرکت کی جبکہ جسٹس علی محمد ماگرے ، جسٹس دھیرج سنگھ ٹھاکر ، جسٹس رجنیش اوسوال ،جسٹس سنجے دھر اور جسٹس موہن لال نے تقریب حلف برداری میں بذریعہ ورچیول موڈ سری نگر سے شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب کی کارروائی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے رجسٹرار جنرل سنجیو گپتا نے انجام دی جنہوں نے مرکزی حکومت وزارت قانون و انصاف سے موصول ہونے والے نوٹیفکیشن کے اقتباسات، صدر ہند کی طرف سے وارنٹ آف اپوئنٹمنٹ اور لیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے اختیاری خط جس میں چیف جسٹس جموںو کشمیر ہائی کورٹ کو دو نئے ججوںکوحلف دلانے کے اختیارات پڑھ کرسُنایا۔
تقریب میں ہائی کورٹ کے سابق ججوں، ایڈوکیٹ جنرل ڈی سی رینہ ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، سیکرٹری محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی اموراچل سیٹھی، اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل آف انڈیا، جموں، صدر بار ایسوسی ایشن جموں، جموں میں تعینات ڈسٹرکٹ ججوں، مختلف بار ممبران، سول ایڈمنسٹریشن کے افسران اور رجسٹری کے افسران اور عملے نے بھی شرکت کی۔
دو ججوں کی ترقی کے ساتھ ہی جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کے ججوں کی تعداد چیف جسٹس سمیت 15 ججوں تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.