جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
22.3 C
Srinagar

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث ایوان بالا کی کارروائی ملتوی

نئی دہلی، 28 مارچ :اپوزیشن جماعتوں کے ارکان کی ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ایوان بالا راجیہ سبھا کی کارروائی آج دوپہر 12 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

ضروری دستاویزات ایوان کی میز پر رکھے جانے کے بعد چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن، بہوجن سماج پارٹی کے اشوک سدھارتھ، ڈی ایم کے کے تروچی شیوا اور دیگر کئی ارکان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، ٹریڈ یونینوں کی ہڑتال اور دلتوں پر زیادتی پر ضابطہ 267 کے تحت نوٹس دیئے ہیں، جنہیں مسترد کر دیا گیا ہے۔

اس کے بعد جیسے ہی اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اپنی نشستوں کے قریب کھڑے ہوئے اور کچھ کہنا چاہا تو چیئرمین نے ایوان کی کارروائی  ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img