جمعرات, مئی ۱۵, ۲۰۲۵
16.6 C
Srinagar

 بھارت بند کا آج اور کل آپ پر کیا پڑے گا اثر؟

نئی دہلی:مرکزی ٹریڈ یونینوں کے ایک فورم نے 28 مارچ اور 29 مارچ کو بھارت بند کا اعلان کیا ہے۔ بھارت بند کی کال مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف دی جا رہی ہے جس سے مزدور، کسان اور عام عوام متاثر ہو رہے ہیں۔
آل انڈیا بینک ایمپلائز ایسوسی ایشن  نے فیس بک پر لکھا کہ بینکنگ سیکٹر بھی اس ہڑتال میں حصہ لے گا۔مرکز کی پالیسیوں کے خلاف سینٹرل ٹریڈیونینوں کے مشترکہ مورچے نے آج سے دوروزہ بھارت بند کی کال دی ہے۔
عوامی شعبے کے بینکوں کی نجکاری اوربینک لا ترمیمی بل سمیت مختلف پالیسیوں کے خلاف ٹریڈ یونینوں نے دو روزہ بند کی کال دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ منریگا کے تحت مزدوروں کی اُجرت میں اضافہ کرنے اور ٹھیکے پر کام کرنے والوں مزدوروں کو مستقل کرنے کا بھی مطالبہ مزدور تنظیمیں کررہی ہیں۔ ٹریڈیونینوں کی جانب سے جاری کردہ بیان میں روڈ ویز، نرانسپورٹ ورکرس اور بجلی شعبے کے ملازمین کے اس بند میں شامل ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ادھر،مرکزی وزارت بجلی نے ریاستوں اور تمام اداروں کو مزدوروں کی ہڑتال کے پیش نظر بجلی فراہمی گرڈ کے نظام کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ایڈوائزی جاری کی ہے ۔اسپتالوں، دفاع اور ریلوے خدمات کو بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات ہیں تمام علاقائی او رریاستی کنٹرول روم کے اہلکاروں کو ہوشیاررہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کئی ریاستوں میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے بعد یونینوں نے مزدوروں، کسانوں، عوام اور ملک مخالف پالیسیوں کے خلاف دو روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ روڈ ویز، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے محکموں کے ملازمین بھی اس میں شامل ہو سکتے ہیں۔ سات پوائنٹ میں جانئے کہ اس بھارت بند کا ہماری زندگیوں پر کیا اثر پڑ سکتا ہے۔بشکریہ اردو 18 نیوز

Popular Categories

spot_imgspot_img