کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے

کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے

سری نگر،18 مارچ : وادی کشمیر میں دن کے درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ شبانہ درجہ حرارت بھی مسلسل معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے اور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں گذشتہ شب کا درجہ حرارت معمول سے7.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطاق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکے درجے بارشیں بھی متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں 20 مارچ تک موسم کی صورت حال ایسی ہی رہنے کا امکان ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 8.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 7.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں معمول کے مطابق شبانہ درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونا چاہئے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جو معمول سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔

گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ وادی میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ درج ہونے سے گلیشئر قبل از وقت ہی پھگل جائیں گے جس سے آنے والے مہینوں میں پانی کی قلت پیدا ہوسکتی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.