ہفتہ, جولائی ۵, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

وسطی کشمیر کے ورا گام بیروہ میں ایک شخص کو درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا

سری نگر،16 مارچ: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ورا گام بیروہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 45 سالہ شخص کو اخروٹ کے ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ورا گام بیرہ علاقے میں بدھ کی صبح ایک 45 سالہ شخص کو ایک قبرستان کے نزدیک اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ شخص کو فوری طور پر سب ضلع ہسپتال بیروہ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت نذیر احمد ملک ولد عبدالغفار ملک کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔

یو این آئی 

Popular Categories

spot_imgspot_img