منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

ملورہ سری نگر میں تین سالہ لڑکے کو غرقاب ہونے سے بچایا گیا

سری نگر،15 مارچ : جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے ملورہ علاقے میں تین سالہ کمسن لڑکا دریائے جہلم میں غرقاب ہوا تاہم مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں اُس کو ڈوبنے سے بچایا گیا ۔

جے وی سی ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کمسن لڑکے کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔
سری نگر کے ملورہ علاقے میں منگل کے روز اُس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب تین سالہ محمد ہادی ولد محمد شفیع ڈار ساکن خواجہ باغ ملورہ دریائے جہلم میں غرقاب ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ آس پاس موجود لوگوں نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا کر بچے کو پانی سے باہر نکال کر نزدیکی ہسپتال پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ بچے کا جے وی سی ہسپتال میں علاج ومعالجہ چل رہا ہے تاہم اُس کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img