منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
13.5 C
Srinagar

سڑک حادثے میں زخمی ہونے والا معمر شہری ہسپتال میں دم توڑ بیٹھا

سری نگر،15 مارچ :جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے قمر واری علاقے میں چند روز قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والا معمر شہری صدر ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ چند روز قبل قمر واری علاقے میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں 85 سالہ شخص غلام احمد ناتھ ساکن پتلی پورہ شدید طورپر زخمی ہوا اور اُس کو علاج ومعالجہ کی خاطر صدر ہسپتال سری نگر منتقل کیا گیا ۔

انہوں نے بتایا کہ کئی روز تک موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد معمر شہری منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔

پولیس نے معاملے کے متعلق پہلے ہی دفعہ 304 اے آئی پی سی کے تحت ایک کیس درج کیا ہے۔
بتادیں کہ وادی کشمیر میں ٹریفک حادثات پر قابو پانے کی خاطر انتظامیہ کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے جس وجہ سے آئے روز لوگوں کی قیمتیں جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img