جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے تجاویز شائع کیں

جموں وکشمیر حد بندی کمیشن نے تجاویز شائع کیں

سری نگر/ جموں و کشمیر حد بندی کمیشن نے یونین ٹریٹری کی اسمبلی اور پارلیمانی نشستوں کی سر نو حد بندی کی تجاویز شائع کرکے ماہ رواں کی اکیس تاریخ تک عوام سے تجاویز و اعتراضات طلب کئے ہی۔کمیشن نے یہ تجاویز گزیٹ آف انڈیا اور جموں و کشمیر کے گزیٹ میں شائع کی ہیں۔

ان گزیٹوں میں نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان پالیمان کی طرف سے پیش کی جانے والی اختلافی تجاویز کو بھی شائع کیا گیا ہے۔

کمیش نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ان تجاویز کے متعلق اپنی تجاویز و اعتراضات 21 مارچ تک سکریٹری حد بندی کمیشن نرواچن سدن کی خدمت میں پیش کریں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی یونین ٹریٹری کی اسمبلی و پارلیمانی نشستوں کی ترتیب نو کے سلسلے میں سفارشات منظر عام پر آئی ہیں۔

ان سفارشات کے ساتھ مقامی سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، پیپلز کانفرنس، اپنی پارٹی وغیرہ نے اختلاف کیا ہے۔
کمیشن کے مطابق جموں و کشمیر میں پارلیمانی نشستوں کی تعداد پانچ رہے گی۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.