سری نگر،10 مارچ : سری نگر کے حضرت بل علاقے میں جمعرات کو ایک مختصر شوٹ آؤٹ میں ایک عدم شاخت جنگجو مارا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے انسپکٹر جنرل وجے کمار کے حوالے سے اپنے ٹویٹر ہینڈؒل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سری نگر کے حضرت بل علاقے میں ایک جنگجو کو مارا گیا۔
انہوں نے کہا کہ جائے تصادم سے فرار ہونے والے دو جنگجوؤں کی بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
یو این آئی