منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.9 C
Srinagar

پلوامہ تصادم: مسجد کونقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام اقدام کئے جا رہے ہیں: وجے کمار

سری نگر،10 مارچ: کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ گاؤں میں جاری تصادم آرائی میں دو جنگجو مسجد سے الگ ایک عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جائے تصادم کے متصل واقع مسجد کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر کئے جا رہے ہیں۔

بتادیں کہ سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جاری اس تصادم آرائی میں ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے موصوف انسپکٹر جنرل کے حوالے سے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا: ’دو جنگجو مسجد سے الگ ایک عمارت میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ہم مسجد کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام تر احتیاطی تدابیر کر رہے ہیں‘۔ٹویٹ میں مزید کہا گیا: ’ایک جنگجو ہلاک ہوا ہے اور آپریشن ہنوز جاری ہے‘۔

قابل ذکر ہے کہ ذرائع کے مطابق جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہونے پر سیکورٹی فورسز نے پلوامہ کے نائینہ بٹہ پورہ علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریش شروع کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم ایک مشکوک مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے جنگجوؤں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔

یو این ائی

Popular Categories

spot_imgspot_img