بڈگام کے لاپتہ فوجی جوان کی لاش بر آمد

بڈگام کے لاپتہ فوجی جوان کی لاش بر آمد

سری نگر،10 مارچ: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے کھاگ علاقے کے تین روز سے لاپتہ فوجی جوان کی لاش جمعرات کو کو بر آمد کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ کھاگ کے لوکری پورہ سے تعلق رکھنے والے فوجی جوان کی لاش جمعرات کو کھاگ کے ہی لبرن ڈلوش گاؤں سے بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ فوجی جوان پیر کی شام کو ہی اپنے گاؤں سے اچانک لاپتہ ہوگیا تھا۔
فوجی جوان کی شناخت سمیر احمد ملا ولد محمد یعقوب ملا کے بطور کی گئی تھی۔
مذکورہ فوجی جوان جموں میں تعینات تھا اور اہلیہ کی جراحی کے لئے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
وہ جموں وکشمیر جیک لائی فوج میں ڈرائیور کی حیثیت سے کام کر رہا تھا۔

یو این آئ

Leave a Reply

Your email address will not be published.