پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان طاہر سعید اپنے عہدے سے مستعفی

پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان طاہر سعید اپنے عہدے سے مستعفی

سری نگر،9 مارچ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ایڈیشنل ترجمان طاہر سعید بدھ کے روز اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

یہ جانکاری موصوف ترجمان نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ میں بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر اس عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کا ممنون ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا۔

طاہر سعید نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’میں جموں و کشمیر پی ڈی پی کے ایڈیشنل ترجمان کے عہدے سے بعض ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی ہو رہا ہوں۔ میں پارٹی صدر محبوبہ مفتی کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے پارٹی کی خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا‘۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.