ادھورے خواب۔۔

ادھورے خواب۔۔

والد نے اُس بیٹی سے متعلق کیا کیا خواب سجائے ہوں گے، جو گزشتہ دنوں لالچوک کے نزدیک ایک گرینیڈ حملے میں جان بحق ہوگئیں ۔

اس بیٹی نے حال ہی میں بارہویں جماعت کے امتحانی نتائج میں پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ اسکا والد ایک دستکار ہے اورقالین بافی کر کے اپنی اس بچی کو اپنا پیٹ کاٹ کر تعلیم دے رہا تھا ۔

اُن لوگوں کو کیا حاصل ہو ا؟ جنہوں نے یہ کام انجام دیکر اپنی آخرت برباد کی۔

ایک طرف سرکاری اور سماجی تنظیمیں عالمی سطح پر عورتوں سے متعلق عالمی دن منارہی ہیں اور مختلف تقریب کا انعقاد کر کے بہتر کا م کرنے والی عورتوں کو انعامات سے نوازتے ہیں اور دوسری جانب 12جماعت پاس حسنہ آباد کی یہ کمسن بچی اپنے والدین کے ارمان لیکر مقبرے میں دفن ہو رہی تھی ۔

کہاں گئے وہ لوگ جو ایک زمانے میں جانور مارنے پر خوف ودہشت محسوس کر رہے تھے۔ کسی کے مرنے پر آسمان سرخ ہونے کی باتیں کر رہے تھے ۔

کاش بحیثیت قوم ہمیں ان باتوں کا احساس ہوتا کہ ہماری نسل ختم ہو رہی ہے اور پھر بھی ہم انسان ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں جبکہ حیوان اپنے مصائب کا ملکر مقابلہ کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.