پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
23.4 C
Srinagar

پولیس کا سری نگر میں بھتہ خورکی گرفتاری کا دعویٰ

سری نگر،8 مارچ: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے شیر گڑھی علاقے میں پولیس نے بھتہ خور کو گرفتار کرکے اُس کی تحویل سے ایک چھوٹا ہتھیار ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہوئی کہ سری نگر کے بعض علاقوں میں بھتہ خور لوگوں سے پیسے وصول کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس نے مظفر احمد راتھر ساکن لالو شیش گری باغ ہمہامہ بڈگام کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے ایک چھوٹا ہتھیار برآمد کیا ۔
اُن کے مطابق مظفر احمد ضبط شدہ ہتھیار سے لوگوں میں ڈر اور خوف پیدا کرکے اُن سے زبردستی پیسے وصول کر رہا تھا ۔

پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 31/2022 کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img