سری نگر، 8 مارچ: جموں وکشمیر کے شمالی ضلع بانڈی پورہ کے آرگام علاقے میں منگل کے روز ایک فوجی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آرگام علاقے میں ایک فوجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اُلٹ گئی جس وجہ سے اُس میں سوار 2 اہلکار جن کی فوری طورپر شناخت نہیں ہو سکی زخمی ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُن کی حالت مستحکم ہے۔
پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
یو این آئی