کشمیر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال

کشمیر شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بحال

سری نگر، 05 مارچ : وادی کشمیر کو زمینی راستے سے بیرون دنیا کے ساتھ جوڑنے والی واحد قومی شاہراہ پر ہفتے کے روزبعد دوپہر ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی۔ پسیاں گر آنے کے باعث شاہراہ کو احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند رکھا گیا تھا۔

محکمہ ٹریفک کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ سری نگر۔جموں قومی شاہراہ کو ہفتے کے روزبعد دوپہر ٹریفک کی آواجاہی کے لئے کھول دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کو صرف جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت ہے۔

اُن کے مطابق قومی شاہراہ پر پنتھال کے مقام پرہفتے کی صبح کو چٹانیں کھسک آنے کی وجہ سے اسٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا ہے۔

بتادیں کہ ہفتے کی صبح کو پنتھال کے مقام پر بھاری برکم پتھر گر آنے کے باعث اسٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت روک دی گئی تاہم بعد دوپہر شاہراہ کو قابل آمدورفت بنایا گیا جس کے بعد گاڑیوں کو جموں سے سری نگر کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.