بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

گاندربل میں گیارہ روز قبل خود سوزی کرنے والا نوجوان دم توڑ گیا

سری نگر،5 مارچ : وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں قریب دو ہفتے قبل ایک انہدامی کارروائی کے دوران خود سوزی کی کوشش کرنے والا نوجوان ہفتے کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ گاندر بل کے گندر ہامہ علاقے میں قریب دو ہفتے قبل ایک انہدامی کارروائی کے دوران خود سوزی کرنے والا نوجوان ہفتے کی صبح یہاں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں دم توڑ گیا۔

بتادیں کہ گاندر بل کے ہامہ علاقے میں عامر حمید شاہ نامی ایک نوجوان نے ایک انہدامی کارروائی کے دوران زیر تعمیر کیملکیس پر چڑھ کر خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔
اس واقعے کے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے۔

صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اگلے ہی روزاس واقعے میں تحقیقات کرنے کے احکامات صادر کئے تھے اور ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ گاندربل خورشید احمد شاہ کو اس واقعے کی تحقیقات کرنے کے لئے انکوائری افسر کے طور پرمقرر کیا گیا تھا۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img