سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر میں سی آر پی ایف اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع

سری نگر،5 مارچ: سری نگر کے مائسمہ علاقے میں ہفتے کی صبح ایک سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اہلکار کی حرکت قلب بند ہونے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے مائسمہ علاقے میں قائم داشمنی آکھرا کیمپ میں تعینات سی آر پی ایف کی 132 بٹالین سے وابستہ ایک اہلکار کار ہفتے کی صبح اچانک بے ہوش ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اہلکار کو بے ہوشی کے عالم میں فوری طور پر شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔

متوفی اہلکار کی شناخت41 سالہ دنیش کمار کے طور پر کی گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.