ایک ٹریفک پولیس عہدیدار نے بتایا کہ قومی شاہراہ پر رام بن کے پنتھال علاقے میں چٹانیں کھسک آئی ہیں جس سے اسٹیل ٹنل کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بحال کرنے کا کام شد ومد سے جاری کر دیا گیا ہے۔
موصوف عہدیدار نے کہا کہ چٹانیں لگا تار کھسک رہی ہیں جس سے بحالی کے کام میں اڑچنیں پیدا ہو رہی ہیں۔
انہوں نے لوگوں سے اس شاہراہ پر فی الوقت سفر کرنے سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے جبکہ سونہ مرگ- گمری روڈ اور کشتواڑ- سنتھن روڈ بھی مسلسل بند ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ قومی شاہراہ، جو وادی کے لئے شہہ رگ کی حیثیت رکھتی ہے، کے بند ہونا اہلیان وادی کے لئے گوناگوں مشکلات کا باعث بن جاتا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ بند ہوتے ہی جہاں وادی کے بازاروں میں اشایئے ضروریہ بالخصوص اشیائے خوردنی کی قلت پید اہوجاتی ہے وہیں دوسری طرف گراں بازاری بھی آسمان چھونے لگتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں چیزوں کی قیمتیں یکایک اس قدر بڑھ جاتی ہیں کہ ان کا خریدنا ایک عام انسان کے بس کی بات نہیں رہ جاتی ہے۔
یو این آئی