ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

آپریشن گنگا: یوکرین سے مدھیہ پردیش کے 60 افراد بحفاظت واپس لوٹے

بھوپال، 02 مارچ : آپریشن گنگا کے تحت اب تک جنگ سے متاثرہ یوکرین سے مدھیہ پردیش کے 60 افراد بحفاظت ہندوستان واپس پہنچ چکے ہیں۔

مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج کہا کہ مدھیہ پردیش کے 193 افراد کے یوکرین میں ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں سے 60 افراد کو بحفاظت ہندوستان لایا جا چکا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے تمام پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان تمام خاندانوں سے براہ راست رابطہ کریں جن کے خاندانوں کے یوکرین میں رہنے کی اطلاع ملی ہے۔ کل تک 165 خاندانوں سے رابطہ کیا جا چکا ہے۔ انھیں وہاں کے حالات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر مشرا نے کہا کہ یہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ملک کے چار وزراء کو اس طرح کی مہم کے تحت ان ممالک میں بھیجا گیا ہے۔ زیادہ تر لوگوں کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے نکال لیا گیا ہے۔ اگلے دو سے تین دنوں میں یوکرین سے 26 پروازیں آنے کی اطلاع ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img