بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

تیسری عالمگیر جنگ کے خدشات

بدلتا عالمی منظر نامہ نہ صرف برصغیر کیلئے انتہائی تشویشناک اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے بلکہ پوری دنیا کو روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ تباہ کر سکتی ہے ۔

اسطرح انسان اور انسانیت کا خاتمہ ہو سکتا ہے ۔روس نے یوکرین کی خود مختاری پر حملہ کر کے چھوٹے ممالک کے حکمرانوں کو ہلا کے رکھ دیا ہے اور وہ خوف زدہ ہیں کیونکہ روس دنیا کے بڑ ے طاقتو ں میں سے ایک تصور کیا جا رہا ہے جس کے پاس اقتصادی قوت ،ہتھیا ر اور افرادی قوت موجود ہے جو امریکہ ،فرانس اور چین جیسے ممالک کےساتھ بھی آنکھیں ملا کر بات کرتا ہے اور خدانخواستہ اگر ان ممالک نے روس کےخلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ لیا تو خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں ۔

اِدھر روسی صدر نے بھی اپنی فوج کو ہدایت جاری کرتے ہوئے نیوکلیر ہتھیاروں پر نظر رکھنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں ۔اس طرح کی صورتحال سے یہ اخذ ہو رہا ہے کہ تیسری عالمگیر جنگ چھیڑ سکتی ہے ۔

برصغیر میں بھارت جیسا اہم جمہوری ملک ا س جنگ کو روکنے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کر سکتا ہے اور کیونکہ تاریخ کے اوراق گواہ ہیں کہ بھارت اور روس کے درمیان ابتداءسے ہی خوشگوار آپسی تعلقات رہے ہیں اور بھارت نے ہمیشہ روس کو اپنا خاص دوست تصور کیا ہے ۔

اُن کےساتھ سیاسی ،اقتصادی اور فوجی تعلقات بہتر ڈھنگ سے نبھائے ہیں ۔سیاسی مبصرین روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کو روکنے کیلئے ہمسایہ ممالک کے رول کو انتہائی اہم مانتے ہوئے بھارت ،چین کے حکمرانوں کو مشورہ دے رہے ہیں کہ انہیں اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنا چاہیے تاکہ انسانی جانیں ضائع ہونے سے بچ جائیں اور انسانیت قائم ودائم رہ سکے ۔

یہاں یہ بات کہنا بے حد ضروری ہے کہ دنیا کو رونا کی وجہ سے جن بُر ے حالات سے گزر چکی ہے یا گزر رہی ہے، ان حالات میں جنگ تباہی وبربادی کا ایک اور ہتھیار ثابت ہو جائے گی ۔

لہٰذا اس جنگ کو روکنے کیلئے ہر ایک چھوٹے بڑے ملک کو آگے آنا چاہیے تاکہ لوگ آرام سے جی سکیں خاصکر ملک کے وزیر اعظم نریندرا مودی جی کو جنہوں نے روسی صدر سے بات بھی کی ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img