برادری قائم ودائم

برادری قائم ودائم

مہاشیو یاتری یعنی ”ہیرت “ کا تہوار نہایت ہی عقیدت واحترام کےساتھ منایا جا رہا ہے ۔شیوازم کے اس اہم تہوار کو زیادہ تر کشمیر ی پنڈت مناتے ہیں اور اس روز نہ صرف وہ مندروں میں خصوصی پوجا پاٹ کرتے ہیں بلکہ گھروں میں طرح طرح کے پکوان بھی تیار کرتے ہیں ،کشمیری ندرو ،مچھلیاں ،اخروٹ اس تہوار پر اہم مانے جاتے ہیں ۔

مسلم برادری پنڈت برادری کو اس موقع پر مبارک باد اورسلام پیش کرتے ہیں ۔

پہلے ایام میں عید اور ہیرت کو وادی میں دونوں طبقے ایک دوسرے سے ملکر مناتے تھے لیکن پنڈت برادری کی جموں منتقلی کے بعد کسی حد تک وادی میں جموں کے برعکس خاموشی چھائی رہتی ہے ،مگر مسلم برادری کے لوگ پھر بھی جموں میں موجود اکثر پنڈت لوگوں کو مبارک باد دینا نہیں بولتے ہیں ،جو اس بات کی عکاسی ہے کہ ان دونوں طبقوں کے درمیان آج بھی صحت مندبرادری قائم ودائم ہے جس کو ختم کرنے کیلئے کافی زور آزمائی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.