نئی دہلی، 24 فروری: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے فعال کیسز 16,163 سے گھٹ کر ایک لاکھ 48 ہزار 359 پر آ گئے ہیں۔
تاہم یہ راحت کی بات ہے کہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد نئے کیسز کے مقابلہ میں زیادہ ہے۔ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 9 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اب تک چار کروڑ 22 لاکھ 19 ہزار 896 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ اسی عرصے میں 302 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جس کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار 924 ہو گئی ہے۔
جمعرات کو مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 30,49,988 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی ۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 176 کروڑ 52 لاکھ 31 ہزار 385 افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔
اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 0.35 فیصد ،صحت یابی کی شرح 98.46 فیصد اور اموات کی شرح 1.20 فیصد ہے۔
یواین آئی