جموں کے آر ایس پورہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

جموں کے آر ایس پورہ میں بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

جموں،24 فروری : جموں و کشمیر پولیس نے جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں جمعرات کو ایک تلاشی آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں دوران شب ڈرون کے ذریعے ڈالے جانے والے اسلحہ و گولہ بارود کے تین ڈبے بر آمد کئے گئے۔

انہوں نے کہا: ’ڈورن سرگرمی اور جنگجو تنظیم ٹی آر ایف کی طرف سے پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے کہنے پر ڈرون کے ذریعے اسلحہ ڈالنے کی اطلاع موصول ہونے پر جموں پولیس اور ایس او جی نے آر ایس پورہ کے ارینہ علاقے میں جمعرات کی صبح تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔

انہوں نے بیان میں کہا کہ تلاشی آپریشن کے دوران اسلحہ و گولہ بارود سے بھرے تین ڈبے جنہیں دوران شب ڈرون کے ذریعے ڈالا گیا تھا، کو بر آمد کیا گیا۔

موصوف ترجمان نے کہا کہ بر آمد شدہ اسلحہ و گولہ بارود میں تین ڈیٹو نیٹر، تین آئی ای ڈی، تین دھماکہ خیز بوتلیں، ایک پستول، دو میگزین، چھ گرینیڈ، س70 گولیاں وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا: ’اتنی بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود ڈالنے سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹی آر ایف ایک بڑا ملی ٹنسی سے متعلق منصوبہ بنا رہی تھی جس پر جموں و کشمیر کے مستعد جوانوں نے پانی پھیر دیا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ارینہ میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

قبل ازیں جمعرات کی علی الصبح آر ایس پورہ میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک ڈرون کو دیکھتے ہی اس کی طرف گولیاں چلائیں جس کے بعد وہ واپس چلا گیا۔

یو این آئی 

Leave a Reply

Your email address will not be published.