منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
14.5 C
Srinagar

پُول کھل جاتی ہے

اعتبار کس پر کیا جائے اور کس پر بھی نہیں ؟یہ عوامی حلقوں میں ایک بہت بڑا سوال ہے ۔

اکثر لوگوں کا کہنا ہے کہ چند افسرا ن جموںوکشمیر کو زوال کی طرف لے جانا چاہتے ہیں کیونکہ وہ صرف اپنے ذاتی فائدے کیلئے چند ایسے چرب زبان لوگوں کےساتھ مل کر دن رات اپنے لئے عیش وعشرت کا سامان تیار کر تے رہتے ہیں لیکن عام لوگوں کی بہتری وبھلائی کی جانب کوئی دھیان نہیں دے رہے ہیں وہ جان بوجھ کر ایسے لوگوں کی کھینچا تانی کرتے رہتے ہیں ،جو اصل صورتحال سامنے لا کر اس مرکزی زیر انتظام علاقے کی تعمیر وترقی اور عوامی خوشحالی یقینی بنانے میں یقین رکھتے ہیں ۔بہرحال ہر دور میں ایسے سفید کالر چور وجود میں آتے ہیں لیکن حقیقت سامنے آتے ہی اُن کی پُول کھل جاتی ہے اور پھر اُن کا کوئی رول نہیں رہتا ہے ۔

وقتی طور وہ ملک وملت کو نقصان پہنچا رہے ہیں مگر آخر پر ایسے لوگ ذلیل وخوار ہو کر بے قرار ہو جاتے ہیں اور پھر برسر اقتدار لوگوں کے آگے پیچھے دم ہلا کر اپنی زندگی کے اخراجات پورا کرنے لگتے ہیں ۔

کیونکہ برسر اقتدار لوگ ایسے فضول لوگوں کو اپنا کر اپنے اصول ومشن پر پانی پھیر دیتے ہیں جو ملک ومعاشرے کے صحت کیلئے ہر گز بہتر نہیں ہوتے ہیں ۔

جہلم کے کنارے اسی بات کا مشاہدہ ہو رہا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img