منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.7 C
Srinagar

جموں میں ساب قفوجی جوان کی لاش بر آمد

جموں،22 فروری : جموں میں منگل کے روز ایک سابق فوجی کی پر اسرار حالت میں لاش بر آمد کی گئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ جموں میں منگل کے روز بارڈر سیکورٹی فورس (بی اسی ایف) کے ایک سابق جوان کی اپنے ہی گھر میں لاش بر آمد کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ لاش کے سر پر زخموں کے نشان تھے جن سے خون بہہ رہا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گھر والوں کے ساتھ کوئی تنازع ہونے کے باعث متوفی اکیلے ہی رہا کرتا تھا۔
متوفی کی شناخت بوا دتہ کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا ایس پی جموں رورل سنجے شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img